بائبل مُقدّس کو کِس نے لکھا؟

ہمارے پاس جو بائبل مُقدّس ہے وہ عموماً ایک بڑی ضخیم کِتاب ہے اور 1000 سے زائدصفحات پر مُشتمل ہے۔ لیکن بائبل مُقدّس کے مُختلف حصوں کو مُختلف لوگوں نے ایک طویل عرصے کے دوران لکھا جو غالباً 1500 سے 2000 برسوں پر مُشتمل ہے۔ اِس کے کافی دیر بعد مُختلف حصوں کو اکٹھا کرکے اُن کو ایک کِتا ب کی شکل دی گئی۔ ابتدائی یہودیوں جیسا کہ موُسی اور دس احکام ، یوسف اور اُس کی بو قلمونی قبا اور داؤد اور جاتی جولیت کے مشہور واقعات آج سے کوئی 3500 سال قبل واقع ہوئے اور اُس وقت لکھے گئے۔

زُبانی روایت

بائبل مُقدّس میں موجود پہلے واقعات قبل از تاریخ کے دور سے تعلق رکھتے ہیں جب ابھی لکھنے کا عمل بھی ایجاد نہیں ہوا تھا۔ یہ واقعات ایک نسل سے دُوسری نسل تک ایسے ہی پہنچنے جس طرح بچوں کی کھیلوں کے گیت ایک دُوسرے تک پہنچتے ہیں یعنی مسلسل دُہرائے جانے کے عمل کے ذریعہ سے۔ اس طریقہ سے واقعات بیان کرنے کو اکثر زُبانی روایت کہا جاتا ہے۔ شام کے وقت کیمپ فائر پر ، عبادت میں، کام پر حتیٰ کہ جنگ میں لوگ گیت گاتے اور وہ واقعات بتاتے جو اُنہوں نے بچپن میں سُنے ہوتے تھے۔ کیونکہ یہ واقعات خُدا کے مُتعلق تھے اِس لئے اُنہیں نہایت اَدب و احترام کے ساتھ سُنا جاتا تھا۔ ہر ایک لفظ اہم تھا اور اُس کو دُرستی سے دُہرانا ضروری تھا۔ بائبل مُقدّس کے عُلماء وثوق کے ساتھ نہیں کہہ سکتے کہ عہد عتیق کی کتابیں پہلی مرتبہ کب لکھی گئیں ۔ اُن کے لکھے جانے کا عرصہ کئی صدیوں پر مُحیط ہے۔ تیسری صدی ق م تک یہودی کئی ایک کتابوں کو مُقدّس اور براہِ راست خُدا کا الٰہام تسلیم کرتے تھے۔ اِن کتابوں کو 90 ء میں منعقد ہونے والی یمنیہ کی مجلس میں متفقہ طور پر تسلیم کیا گیا اور یہ کتابیں ہیں جنہیں ہم عہدِ عتیق کے طور پر جانتے ہیں مگر اب اُن کی ترتیب فرق ہے۔

مُوسیٰ

مُوسیٰ کے والدین مُلکِ مصر میں غلامی میں تھے۔ مُوسیٰ فرعون کی بیٹی کی وجہ سے بچ گیا اور اُس نے فرعون کے محل میں پرورش پائی اور وہ مصر کا شہزادہ کہلایا۔ بعد میں خُدا نے موسیٰ کو استعمال کیا اور بنی اسرائیل کو مصر کی غلامی سے رہائی دِلائی۔ مُوسیٰ بائبل مُقدّس کی پہلی پانچ کتابوں کو لکھنے وال ہے۔

داؤد

داؤد ایک چرواہا تھا جس نے بنی اسرائیل کے خُدا کو للکارنے والے دیو ہیکل جانی جولیت کو اپنے پہلےہی وار میں ایک ہی پتھر سے ہلاک کردیا  اور یو ں فتع حاصل کی۔ اِس کے بعد وہ ایک عظیم جنگجو اور بنی اسرائیل ایک عظیم بادشاہ بنا۔ وہ ایک شاعر اور موسیقار تھا اور اُس نے بہت سارے زبور تحریر کئے۔

عہدِ جدید کے مُتعلق

یسوع ناصری مذکورہ بالا کتابوں سے کئی سو سال بعد اور آج سے تقریباً 2000 سال قبل پیدا ہوا۔ لیکن یسوع مسیح کے متعلق واقعات اُس وقت بھی بیان کئے جاتے تھے جب زُبانی واقعات سُنائے جانے کا رواج تھا۔ متّی، مرقس، لُوقا اور یُوحنا نے یسوع مسیح کی زندگی کے چشم دید حالات و واقعات پر مشتمل چار انا جیل لکھیں۔ لہٰذا بیت لحم میں یسوع کی پیدایش ، زندگی اور معجزات کے متعلق واقعات پڑھتے ہیں، 100ء سے پہلے لکھے جا چُکے تھے۔ متّی ، مرقس ، لوقا کی اناجیل کو عموماً اناجیل متوافقہ کہا جاتا ہے اور یہ تینوں اناجیل یسوع کی زندگی اور تعلیمات کے متعلق ایک جیسی زبانی روایات پر مشتمل دکھائی ہیں۔

کِن کتابوں کو شامل کرنا تھا؟

100 ء تک عہدِ جدید کی ساری کی ساری کتابیں لکھی جا چُکی تھیں۔ ان سب کو بتدریج فہرست ِ مسلمہ (Canon) یا مسیحی ایمان کے " میعار " میں اکٹھا کیا گیا۔ اِس بات کا فیصلہ کرنے کے لئے کہ عہد جدید میں کون سی کتابوں کو شامل کرنا چاہئے مسیحی قائدین کے سامنے یہ سوال تھا کہ " کیا یہ کتاب وہی تعلیم دیتی ہے جو خُداوند یسوع کے شاگردوں نے دی؟" اور " کیا یہ مسیحیوں کے ایمان کو بڑھاتی اور مضبوط کرتی ہے؟"۔

مرقس ( یُوحنّا مرقس )

جب یوحنا مرقس جوان تھا تو یروشلیم میں اُس کی ماں کے گھر کے بالا خانہ میں یسوع کے شاگرد اکٹھے ہوئے۔ بعد میں اُس نے پطرس رسول اور پولُس رسول کے رسالتی کاموں میں اُن کی معاونت کی ۔ روم میں پطرس کی شہادت کے بعد مرقس کی انجیل کے طور پر جانتے ہیں۔ غالباً یہ پہلی انجیل تھی جس کو لکھا گیا۔ اِس انجیل کو بعض دفعہ " عملی انجیل " بھی کہا جاتا ہے۔

یُوحنّا

یُوحنّا ایک گلیلی ماہی گیر تھا جو یُسوع کے قریب ترین شاگردوں میں سے ایک ہوا اور کلیسیا کا ابتدائی قائد بنا۔ یُوحنّا کی انجیل کے علاوہ عہد جدید میں یُوحنّا کے تین خطوط اور مُکاشفہ کی کِتاب پائی جاتی ہے جو غالباً اُس نے تب لکھی جب وہ پتمس کے جزیرے پر جلاوطنی کی زندگی گزار رہا تھا۔

 پّولُس اور اُس کے ساتھی

اپنی تبدیلی کے بعد پّولُس محنتی مُبشِر بن گیا۔ پَولُس کے طبیب لُوقا نے لُوقا کی انجیل اور رسولوں کے اعمال کی کتاب ( جو پہلی صدی کے ابتدائی مسیحیوں کے واقعات پر مُبنی ہے ) تحریر کی۔ عہد جدید میں 21 خطوط ہیں جو نئے مسیحیوں کی رہنمائی کی خاطر تحریر کئے گئے۔ اِن خطوط کے لکھنے والوں میں پَولُس رسول ، یُسوع کا بھائی یعقوب اور پطرس شامل ہیں۔

Like us on Facebook

About

Masihi.pk is a team of dedicated individual who are always willing to work in the field of God by the Grace of Lord. We record and share the word of God through Social Media on Facebook and Youtube.

Who is online

We have 155 guests and no members online

Masihi Channel

© Copyright Masihi.pk